طالبان سے مذاکرات کے بدلے مزید بم دھماکے اور لاشیں ملیں گی مجلس وحدت المسلمین

جس طرح رئیسانی کی بلوچستان حکومت گرائی اسی طرح اسلام آبادکے رئیسانی کی حکومت کابھی ختم کرسکتے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس


ویب ڈیسک October 27, 2013
محرم الحرام میں کسی قسم کی بد نظمی برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ امین شہیدی ۔ فوٹو: آن لائن/فائل

مجلس وحدت المسلمین نے طالبان سے مذاکرات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا مطلب مزید بم دھماکے اور لاشیں ملنا ہے۔

نشتر پارک کراچی مجلس وحدت مسلمین کے تحت عظمت ولایت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ طالبان سے مزاکرات کا مطلب مزید بم دھماکے اور لاشوں کا ملنا ہے، جس طرح رئیسانی کی بلوچستان حکومت گرائی گئی تھی، اسی طرح اسلام آباد کے رئیسانی کی حکومت کا بھی خاتمہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کو بھتہ دیتی ہے، پنجاب دہشتگردوں کی محفوظ جنت بنا ہوا ہے، ملت جعفریہ مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ میں جانا چاہتی ہے اور اس کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ امین شہیدی نے کہا کہ وہ ڈرنے والے نہیں، محرم الحرام میں کسی قسم کی بد نظمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر کانفرنس کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں