افغانستان سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس میں سوار 18 افراد ہلاک

بس میں سوار 23 افراد شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔

بم پھٹنے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس میں سوار 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ISLAMABAD:
افغانستان کے صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے بس میں سوار 18 افراد ہلاک ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بس میں سوار 23 افراد شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے، بم پھٹنے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس میں سوار 18 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں زیادہ ترعورتیں اور بچے شامل ہیں، تا حال اسپتال میں 8 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ صوبہ غزنی کے گورنر کا کہنا ہے کہ حملے میں کئی افراد مارے گئے ہیں اور 23 میں سے صرف 5 افراد زندہ بچ سکے ہیں۔

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم حملوں میں اب تک طالبان ملوث پائے گئے ہیں لیکن اس حملے سے طالبان نے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story