اداکارہ صنم چوہدری کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

اداکارہ اور ان کی فیملی نے کچھ ماہ قبل شادی کی تردید کی تھی


Qaiser Iftikhar/ November 28, 2019
اداکارہ اور ان کی فیملی نے کچھ ماہ قبل شادی کی تردید کی تھی - فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ وماڈل صنم چوہدری کے 6 ماہ پہلے ہونے والے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

رواں سال جولائی میں اداکارہ کے شوبز کو خیرباد کہنے اور شادی کرکے امریکہ منتقل ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم سومی چوہان نے خبروں کی تردید کی تھی۔ اور اب اداکارہ صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوچکی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B5XjqvNHQbd/"]

اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ 'مسز سومی چوہان' لکھ کر پوسٹ کی ہے اور بھانجی، بہنوں اور والدہ کے ہمراہ بھی تصاویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ ایک تصویر میں انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ دوسری جانب نکاح کے موقع پر ان کی تینوں بہنوں اور چند قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B5Xd5qtH8NS/"]

یاد رہے کہ صنم چوہدری کا نکاح جولائی میں اسلام آباد میں ہوا تھا لیکن انہوں نے یہ بات پوشیدہ رکھی اور ان کی بڑی بہن کا بھی یہی دعویٰ تھا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے 12 جولائی کو خبریں سامنے آئی تھیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B5Xb59vnQjG/"]

صنم چوہدری کی بڑی بہن اداکارہ زیب چوہدری کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب مختصر تھی جس میں بہت سے رشتہ داروں کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔ البتہ دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ صنم چوہدری خود کریں گی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B5XXNcMnkSn/"]

واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔