حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فوری قانون سازی شروع کرنے کا فیصلہ

حکومتی اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم اور عدلیہ کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار


ویب ڈیسک November 28, 2019
حکومتی اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم اور عدلیہ کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانونی سازی فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔ اجلاس میں ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیر خارجہ نے حالیہ صورت حال اور وزیراعظم کے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

حکومت کے اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم اور عدلیہ کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور پلر آف اسٹیٹ کا کردار ادا کیا۔

دوسری جانب حکومت نے سپریم کورٹ کیے فیصلے کی روشنی میں قانونی سازی فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی چیف وہیپ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ذریعے آرٹیکل 243 میں ابہام دور کیا جائے گا، اراکین قومی اسمبلی نے فنڈز کے حوالے سے بعض شکایات کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں