ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کے گھر پر چھاپہ گاڑی موجود ملزمہ غائب

خاتون کی 4 سے 5 الگ الگ لوکیشنز آچکی ہیں تاہم اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، تفتیشی افسر


Staff Reporter/ November 28, 2019
پولیس نے خاتون کی گاڑی رہائشی اپارٹمنٹ کی بیسمنٹ میں ہی سیل کردی (فوٹو: فائل)

ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی تلاش میں پولیس اس کے فلیٹ تک پہنچ گئی جہاں خاتون نہ ملی تاہم اس کی گاڑی ضبط کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک سنگل توڑنے اور ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں سے بدتمیزی کرکے فرار ہونے والی خاتون کو 3 روز گزر جانے کے بعد بھی گرفتارنہ کیا جا سکے تاہم گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، مفرور خاتون کے خلاف درخشاں تھانے میں ٹریفک پولیس افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

یہ پڑھیں: کار سوار خاتون کی ٹریفک پولیس سے بدتمیزی

ذرائع کے مطابق تفتیشی پولیس نے خفیہ اطلاع پر خاتون کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس فیز 8 میں واقع معروف اپارٹمنٹ میں خاتون کے فلیٹ پر چھاپہ مارا، خاتون اپنے فلیٹ میں موجود نہیں تھی تاہم پولیس نے رہائشی اپارٹمنٹ کی بیسمنٹ میں کھڑی خاتون کی گاڑی وہیں سیل کردی اور انتظامیہ کو خبردار کردیا کہ پولیس کی اجازت کے بغیر گاڑی یہاں سے کہیں نہیں جائے گی۔

انویسٹی گیشن افسر کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مفرور خاتون کی اب تک 4 سے 5 الگ الگ لوکیشنز سامنے آچکی ہیں جس پر چھاپے مارے جارہے ہیں، خاتون کی ایک اور مقام کی لوکیشن آئی ہے جس پر پولیس کی چھاپہ مار پارٹی روانہ ہو گئی ہے امید ہے جلد خاتون کو گرفتار کرلیا جائے گا، لفٹر نہ ہونے کے سبب گاڑی وہیں سیل کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں