بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ
بیرسٹر فروغ نسیم کل صبح بطور وفاقی وزیر قانون و انصاف حلف اٹھائیں گے
حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بیرسٹر فروغ نسیم کو وزرات قانون کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم کل صبح بطور وفاقی وزیر قانون و انصاف حلف اٹھائیں گے جب کہ صدر مملکت عارف علوی بیرسٹر فروغ نسیم سے حلف لیں گے۔
بیرسٹرفروغ نسیم نے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، اس حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے حکومت کے وکیل ہوں گے جس کے لیے انہوں نے رضا کارانہ استعفیٰ دیا کیس لڑنے کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے دوبارہ کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔