عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر85200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 73045 روپے ہو گئی


ویب ڈیسک November 28, 2019
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر کمی کے بعد 1457 ڈالر کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1457 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 85 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 73 ہزار 45 روپے ہوگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1000 پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے857 روپے34 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔