بچوں کی توجہ اسمارٹ فون سے ہٹانے کے لیے چوزوں کی تقسیم

بچوں کو اسمارٹ فون سے دور رکھنے کے لیے انڈونیشیا میں چوزے تقسیم کیے گئے ہیں


AFP November 29, 2019
انڈونیشیا میں اسمارٹ فون سے دور رکھنے کےلیےہزاروں بچوں میں چوزے تقسیم کئے گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا کے ایک شہر میں بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے بچانے کے لیے ان میں نرم جلد اور ملائم کھال والے چوزے تقسیم کئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں چار دن کے چوزے بوندگ شہر کے اسکولوں کے 2000 بچوں میں تقسیم کئے گئےاور اس کا اہم مقصد بچوں کو ٹیبلٹ اور فون سے دور رکھنا تھا۔ اس عمل کو انہوں نے مرغیانہ یا چکنائزیشن کا نام دیا ہے۔ ہر طالبعلم کو یہ ذمے داری سونپی گئی کہ وہ صبح و شام چوزوں کو دانی اور پانی دیں گے۔

کچھ بچوں کو پنجرے بھی دیئے گئے ہیں جس میں لکھا ہے کہ ' برائے مہربانی میرا اچھی طرح سے خیال رکھنا۔ یہ اسکول جکارتہ سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اور بچوں سے کہا گیا ہے کہ اگر اسکول میں جگہ نہ ہوتو وہ اسے اپنے گھر لے جاسکتے ہیں۔



تاہم انڈونیشیا کے صدر جوکو وائڈوڈو نے بھی ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں شہریوں کو بھی پولٹری فارم کی ترغیب دی جاری ہے تاکہ وہ انڈے اور اور مرغی کے گوشت میں خود کفالت حاصل کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب اسکول کے بچے بھی خوشی خوشی چوزے لے کر گھر چارہے ہیں۔

ایک بچے کی ماں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس کا بچہ اسمارٹ فون دیکھنا چھوڑ دے اور مستقبل میں مرغبانی کا کام کرے۔ دوسری جانب بچوں نے بھی مرغبانی اور چوزے پالنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔