پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کا امکان

تعلیمی اداروں کے گروپس کا داخلہ مفت رکھنے کی بھی تجویزدی گئی ہے۔


Express News November 29, 2019
تعلیمی اداروں کے گروپس کا داخلہ مفت رکھنے کی بھی تجویزدی گئی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، زیادہ شائقین کی آمد کو یقینی بنانے کے لیے کم سے کم ٹکٹ 100 روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکن ٹیم 9 دسمبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، 11تاریخ سے پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے،ذرائع کے مطابق مہنگا ترین ٹکٹ 500 روپے سے بھی کم رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، وی آئی پی انکلوژر کے لیے 4 یا 3 سو روپے کا ٹکٹ رکھا جائے گا، دیگر انکلوژرز کی قیمت 2 اور ایک سو روپے ہوسکتی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ کے تین، چار ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں، آئندہ ہفتے اعلی حکام کی منظوری پر قیمت اور ٹکٹ ڈیزائن کو فائنل کیے جانے کے بعد پرنٹنگ کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں