پاکستان اوپن ٹینس عقیل خان اور اوشنا سہیل نے ٹائٹلز اپنے نام کر لیے

عقیل خان نے ایک بار پھر فائنل میں مزمل مرتضیٰ کو 6-1، 7-5 سے شکست دی۔


Sports Reporter November 29, 2019
عقیل خان نے ایک بار پھر فائنل میں مزمل مرتضیٰ کو 6-1، 7-5 سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے ٹائٹلز عقیل خان اور اوشنا سہیل نے اپنے نام کر لیے۔

عقیل خان نے ایک بار پھر فائنل میں مزمل مرتضیٰ کو 6-1، 7-5 سے شکست دی۔ مہمان خصوصی زاہد حسین تھے۔ لیڈیز سنگلز کے فیصلہ کن میچ میں اوشنا سہیل نے دلچسپ مقابلے کے بعد سارہ محبوب کو 7-5،6-3 سے ہرایا۔

بوائز انڈر 18 کے فائنل میں حشیش کمار نے نعلین عباس کو آؤٹ کلاس کردیا،انڈر 14 ٹائٹل کے پی کے حامد اسرار نے جیتا، فائنل میں لاہور کے بلال عاصم کو مات ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں