فروغ نسیم نے دوبارہ وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر فروغ نسیم سے حلف لیا


ویب ڈیسک November 29, 2019
صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر فروغ نسیم سے حلف لیا۔ فوٹو:فائل

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون و انصاف کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں فروغ نسیم سے حلف لیا۔ تقریب میں وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے تین روز پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے مقدمے کی پیروی کے لیے مستعفی ہوئے تھے۔

کیس لڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی منظوری دی جس پر انہوں نے آج حلف اٹھالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں