لاہور میں چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ 5افراد زخمی

جائے وقوعہ سے ڈیوائس ملی ہے اور رکشے پر چھرے کے نشان ہیں۔


ویب ڈیسک November 29, 2019
جائے وقوعہ سے ڈیوائس ملی ہے اور رکشے پر چھرے کے نشان ہیں۔ فوٹو : پی پی آئی

FAISALABAD: چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ سے رکشہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے وقوعہ سے ڈیوائس ملی ہے اور رکشے پر چھرے کے نشان ہیں۔ ایس پی سول لائنز دوست محمد، ڈی ایس پی،ایس ایچ او اور متعلقہ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب سائنس فرانزک لیب، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت تمام متعلقہ ادارے تحقیقات شروع کردی ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کیے جارہے ہیں۔ ترجمان پولیس کی مطابق دھماکہ کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔