وزیراعظم نے لاہور میں اسموگ کا نوٹس لے لیا 

وزیراعظم کل وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں زیر غور آئیں گی

وزیراعظم کل وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم نے لاہور میں اسموگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اسموگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے تدارک کے لئے حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، وزیراعظم کو کل اسموگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایوان وزیراعلیٰ میں بریفنگ دی جائے گی۔


دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات سمیت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی زیر غور آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
Load Next Story