شام باغیوں نے فوج پر حملے تیز کردیے مزید 38افراد ہلاک دمشق سے 18لاشیں برآمد

حلب میں مزیدایک ہی گھر کے 5 افراد مارے گئے،حلب کے نزدیک ہی ہوائی اڈے پربڑے حملے کوناکام بنانے کا حکومتی دعویٰ۔


AFP September 02, 2012
حلب میں مزیدایک ہی گھر کے 5 افراد مارے گئے،حلب کے نزدیک ہی ہوائی اڈے پربڑے حملے کوناکام بنانے کا حکومتی دعویٰ. فوٹو: رائٹرز

شامی باغیوں نے سرکاری فوج پرحملے مزید تیز کردیے ہیں،باغیوں نے گزشتہ روزعراقی سرحد کے قریب فضائیہ کی مرکزی ایئرڈیفنس عمارت پر قبضہ کر لیا ہے، اس کے علاوہ دارالحکومت دمشق سے18لاشیں ملی ہیں جبکہ12سرکاری فوجیوں سمیت مزید38افراد مارے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی باغیوں نے سرکاری فوج پرحملے مزیدتیزکرتے ہوئے گزشتہ روزعراقی سرحدکے قریب فضائیہ کی مرکزی ایئرڈیفنس عمارت پرقبضہ کرلیا،باغیوں نے حملے کے دوران زمین سے فضامیں مارکرنے والے میزائلوں پر بھی دسترس حاصل کرلی،باغیوں نے 16 فضائیہ کے اہلکاروںکوبھی اغواکرلیا،شام میں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان ملک کی فضائیہ کے متعدداڈوں پرکنٹرول کیلیے لڑائی جاری ہے جبکہ حکومت نے ملک کے شمالی شہرحلب کے نزدیک ہوائی اڈے پرایک بڑے حملے کوناکام بنانے کا دعویٰ کیاہے۔

دمشق سے 18 لاشیں ملی ہیں جبکہ حلب میں مزیدایک ہی گھر کے 5 افراد مارے گئے ہیں،عدلیب میں باغیوں نے حملے کے دوران 9 فوجیوں کوہلاک کردیا ہے، حمامیں بھی4فوجی مارے گئے ہیں،ہفتہ کوکل 38 افراد مارے گئے ہیں جن میں 12 سرکاری فوجی، 13 باغی اور 13 شہری شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں