طلبہ یونینزپرپابندی جمہوریت کے منافی ہے فواد چوہدری

میں طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت کرتا ہوں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک November 29, 2019
طلبہ سیاست کوتشدد سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طلبہ یونینزپرپابندی جمہوریت کے منافی ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت کرتا ہوں، اگرطلبہ یونینز پرپابندی لگادیں گے تو سیاستدانوں کی نئی پود نہیں ملے گی، طلبہ یونینزپرپابندی جمہوریت کے منافی ہے جب کہ طلبہ سیاست کوتشدد سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔



وفاقی وزیرنے کہا کہ طلبہ یونین کو فوری طورپربحال کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ دنیا میں جہاں جہاں روشن خیال جمہوریت ہے وہاں طلبا یونینزہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں