’’بھجی اِن پرابلم‘‘میں اکشے کے آئٹم سونگ کی وڈیو جاری

فلم کو رواں سال15نومبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔


Net News October 28, 2013
گرپریت گھگی کے تحریر کردہ’عشق زہریلا ‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کوگپی گریوال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی پروڈیوس کردہ پنجابی کامیڈی فلم 'بھجی اِن پرابلم' کے لیے خود اْنکے آئٹم سونگ کی وڈیوجاری کردی گئی ہے۔

گرپریت گھگی کے تحریر کردہ'عشق زہریلا 'کے بولوں پر مبنی اس گانے کوگپی گریوال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں اکشے کمار اپنے ساتھی ڈانسرز کے ہمراہ ڈانس کے جلوے بکھیر رہے ہیں جب کہ گانے سمیت فلم کا میوزک جتیندرشاہ نے ترتیب دیا ہے۔واضح رہے کہ اسمیپ کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو اکشے کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کو رواں سال15نومبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں