فرح انور بھارتی گلوکار ماسٹر سلیم کیساتھ دو گانے ریکارڈ کروائینگی
ماسٹر سلیم میرے ساتھ دو گانے ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے میں جلد ہی دہلی جائونگی، فرح انور
گلوکارہ فرح انور بھارتی گلوکار ماسٹر سلیم کے ساتھ دو گانے ریکارڈ کروائینگی جس کی ریکارڈنگ بھارت میں کی جائے گی۔
اس حوالے سے گلوکارہ فرح انور نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ماسٹر سلیم کو میرا گیت ''میں تینوں سمجھاواں کی'' بے حد پسند ہے اور یہی گیت میری بھی شناخت بنا۔ انھوں نے کہا کہ ماسٹر سلیم میرے ساتھ دو گانے ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے میں جلد ہی دہلی جائونگی۔ فرح انور نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ موجودہ حالات میں جہاں فلم انڈسٹری اور میوزک انڈسٹری شدید بحران سے دوچار ہے۔ اس کے باوجود گائیکی کے میدان میں ایک پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی۔ماسٹر سلیم کے ساتھ بھی دو گانے اپنی کمپوزیشن اور شاعری کے اعتبار سے انتہائی منفرد ہونگے۔ یاد رہے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''زندہ بھاگ'' میں فرح انور کا ساحر علی بگا کے ساتھ دو گانا ''ساری ساری رات'' بھی بے حد مقبول ہوا ہے ۔