معذور اور بیمار افراد کے لیے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف

سروس کی بدولت اب معذورافراد اور صاحبِ فراش گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے


ویب ڈیسک November 29, 2019
مین پیک درخواست کی تمام تر کارروائی گھر جا کر مکمل کرے گا: فوٹو: فائل

نادرا نے معذورافراد کے شناختی کارڈز کے لیے 'موبائل مین پیک سروس' کی نئی سہولت متعارف کرادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے نادرا نے 'موبائل مین پیک سروس' کی نئی سہولت متعارف کرادی جس کی بدولت اب معذور اور بیمار افراد گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا مین پیک کو بیمار، نابینا، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد کے گھربھجوادے گا۔ مین پیک درخواست کی تمام تر کارروائی گھر جا کر مکمل کرے گا جب کہ ایسے افراد نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں