سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے اختیار کو تسلیم کیا ترجمان وزیراعظم       

اپوزیشن وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، ندیم افضل چن           


ویب ڈیسک November 29, 2019
اپوزیشن وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، ندیم افضل چن           

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے اختیار کو تسلیم کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق عدالتی فیصلے پر وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے قانون سازی ہی اصل ذمہ داری ہے، منفی پراپیگنڈا کر کے غیر یقینی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، دوران کیس جنرل باجوہ کی ذات پر بھی کوئی سوال نہیں اٹھا، صورتحال کے نتیجے میں سیاسی استحکام پیدا ہو گا۔

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے متعلق میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، 4 دن تک میڈیا اور اپوزیشن جماعتوں نے بصیرت سے کام لیا، ملکی جمہوریت اور آزادی اظہار کے لئے یہ کرداراہم ہے، کچھ لوگ خاموش رہ کر بھی اشارتاً بہت باتیں کرتے تھے۔

ندیم افضل نے کہا کہ ملکی تاریخ میں عدلیہ، پارلیمنٹ ایگزیکٹو اور فوج کے لئے اچھا دن ہے، اداروں کے آئینی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے فیصلے پر مہر ثبت کی ہے اور سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے اختیار کو تسلیم کیا جب کہ اپوزیشن وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں