سبی کے سٹی تھانے پر دستی بم حملہ

دھماکا تھانے کے گیٹ کے قریب ہوا جس کے باعث تھانے اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس حکام

نامعلوم افراد نے سٹی تھانے کے اندر دستی بم پھینکنے کی کوشش کی تاہم دھماکا تھانے کے گیٹ کے قریب ہوا، پولیس۔ فوٹو: فائل

سبی کے سٹی تھانے پر دستی بم حملہ ہوا تاہم خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں واقع سٹی تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔


پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم تھانے کے اندر پھینکنےکی کوشش کی تاہم دھماکا تھانے کے گیٹ کے قریب ہوا، دھماکا شدید ہونے کے باعث تھانے اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری سٹی تھانے پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 
Load Next Story