پیپر مارکیٹ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا کاغذ جل گیا

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں واسنارکل نے آدھے گھنٹے میں پرنٹنگ پریس کی آگ پر قابو پایا


Staff Reporter October 28, 2013
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،پریس میں رکھی مشینوں کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو: فائل

پیپر مارکیٹ میں پرنٹنگ پریس میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کاغذ جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کی3 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آرام باغ کے علاقے میں واقع پیپر مارکیٹ کے پرنٹنگ پریس میں اتوار کی صبح 8 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کو قابو سے باہر دیکھتے ہو ئے ایک گاڑی اور اسنارکل کو بھی طلب کرلیا۔



فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کے باعث پریس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کاغذ جل گیا جبکہ پریس میں رکھی مشینوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے،آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم فوری طور پر نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں