ہاکی کلبوں کی اسکروٹنی 10کو ووٹ کا حق مل گیا
اسکروٹنی کمیٹی نے تمام کلبز کے ریکارڈ اور ان کے کھلاڑیوں کی چھان بین کی
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی حیدرآباد ضلع کے ہاکی کلبوں کی اسکروٹنی اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا۔
ظفر سعید صدر، رضوان تنویر جنرل سیکریٹری اور خالد منیر خازن منتخب ہوگئے۔ اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین لطافت حسین شاہ کی سربراہی میں سابق اولمپین سلیم شیروانی، سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں جان محمد اور محمد علی پر مشتمل کمیٹی نے ہاکی آسٹروٹف گراونڈ لطیف آباد نمبر 6میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سے الحاق عزیز میموریل ہاکی کلب، روحیلہ ہاکی کلب، قمر ہاکی الیون، عشرت ثانی ہاکی کلب ، لطیف آباد ہاکی الیون، قمر اسپورٹس ، ماسٹر فساد یار خان الیون ، راجپوت ہاکی کلب، نواب حمید اﷲ ہاکی کلب، آزاد ہاکی کلب، شاہ لطیف ہاکی کلب، پبلک اسکول ہاکی کلب، ملک ہاکی الیون سمیت دیگر ہاکی کلبز کے ریکارڈ اور ان کے کھلاڑیوں کی چھان بین کی گئی جب کہ کئی کھلاڑیوں کو ہاکی کھلا کر بھی چیک کیا گیا۔
اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کمیٹی نے کلبوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے ریکارڈ اور دیگر امورکی روشنی میں اسکروٹنی میں شامل کلبوں میں سے صرف 10ہاکی کلبوںکو ووٹ رائٹ کا حق دیاگیا جس میں 6کلب نومنتخب عہدیداروں کے جب کہ 4 کلب مخالف گروپ کے شامل تھے۔ کمیٹی کی زیر نگرانی انتخابی عمل بھی مکمل ہوا جس میں ظفر سعید صدر، سنیئر نائب صدر نوید الدین ، رضوان تنویر جنرل سیکریٹری اور خالد منیر خازن کے عہدے پر منتخب ہوئے جب کہ اسلم خان نیازی ہاکی فیڈریشن میں سندھ کی نمائندگی کریں گے۔