ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی روپوش خاتون گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب

انویسٹی گیشن پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد خاتون کی شناخت ثنا آفتاب کے نام سے کی تھی


Staff Reporter November 29, 2019
انویسٹی گیشن پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد خاتون کی شناخت ثنا آفتاب کے نام سے کی تھی (فوٹو: فائل)

ٹریفک پولیس افسر سے ہتک آمیز رویہ اپنانے والی پوش علاقے کی روپوش خاتون پولیس کی ناقص کارکردگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

اس حوالے سے درخشاں تھانے کے ایس آئی او چوہدری امانت نے بتایا کہ سی ویو پولیس چوکی کے ایس او سب انسپکٹر نواز سیال نے ٹریفک سگنل توڑنے سمیت دیگر دفعات کے تحت نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں خاتون کی شناخت ثنا آفتاب کے نام سے ہوئی تھی تاہم پولیس کو کوئی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

یہ پڑھیں: ''دو ٹکے کے آدمی'' ، کار سوار خاتون کی ٹریفک پولیس سے بدتمیزی

انھوں نے بتایا کہ ثنا آفتاب نامی خاتون نے سٹی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے جس کا بیل آرڈر پولیس کو موصول ہوگیا ہے اور عدالت نے 4 دسمبر کو مدعی مقدمہ، تفتیشی افسر اور خاتون کو طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کے گھر پر چھاپہ، گاڑی موجود ملزمہ غائب

انھوں نے بتایا کہ خاتون کریک وسٹا اپارٹمنٹ کے بلاک ایچ کی رہائشی ہے جس کی کار کو پولیس پہلے ہی اپنے قبضے میں لے چکی ہے جوکہ عمارت کی بیسمنٹ میں پارک کی گئی تھی جبکہ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئیں تھیں وہ قابابل ضمانت تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں