کھپرو میں گیس فراہمی کیلیے 88 کروڑ روپے کی منظوری
سندھ حکومت فنڈز آئندہ ہفتے ریلز کر دیگی، عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی نومنتخب ایم این اے کی کاوشوں کے نتیجے میں سندھ حکومت نے 88 کروڑ روپے کی لاگت سے کھپرو کو سوئی گیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔
شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر ایم این اے سے اظہار تشکر۔ اس سلسلے میں ایم این اے شازیہ مری نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کھپرو کے شہریوں کے دیرینہ مطالبے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت نے 88 کروڑ روپے منظور کر لیے ہیں جو کہ آئندہ ہفتے کے دوران ریلیز کر کے محکمے کو دے دیے جائینگے۔
کھپرو کو میرپور خاص سے 4 ماہ کے اندر گیس فراہم کردی جائیگی۔ کھپرو کو گیس کی فراہمی کے اعلان پر کھپرو کے شہریوں، سابق سٹی ناظم محمد وسیم قائمخانی، ملک ضمیر احمد اور شاہجاں مری سمیت دیگر نے شازیہ مری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی کھپرو کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرینگی۔