ٹنڈو الہیار میں میونسپل کمیٹی 6 ٹاؤن 18 یوسیز بنانے کا مسودہ تیار

10 سرکل بھی بنائے جائیں گے، بکیرا شریف اور نصرپور کو ٹائون کا درجہ ملنے کا امکان


Nama Nigar October 28, 2013
موجودہ حکومت کم آبادی والے یونین کونسلوں میں اضافے پر غور کررہی ہے،ذرائع

ضلعی انتظامیہ نے نئے سرے سے حلقہ بندیوں کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت ایک میونسپل کمیٹی، 6 ٹائونز اور 18 یونین کونسل ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کم آبادی والے یونین کونسلوں میں اضافے پر غور کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ''ایکسپریس'' کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے نئے سرے سے حلقہ بندیوں کا مسودہ مکمل کرلیا گیا ہے جوبہت جلد حکومت کو ارسال کردیا جائے گا۔ مسودے کے تحت ضلع میں ایک میونسپل کمیٹی، 6ٹائونز اور 18 یونین کونسلز ہوں گی جبکہ 10 سرکل بھی بنا ئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 62 ہزار نفوس پر مشتمل ٹنڈوالٰہیار میونسپل کمیٹی گھاپ، مارینجی، ناہکی، ٹنڈوالٰہیار اور پاک سنگھار دیہوں پر مشتمل ہوگی۔ 20 ہزار آبادی پر مشتمل یوسی بکیرا شریف کو ٹائون کا درجہ ملنے کا امکان ہے۔ نصرپور اور بھانو کی دیہوں پر مشتمل 17 ہزارسے زائد آبادی کا شہر نصرپور کو ٹائون کا درجہ ملے گا۔



شیخ موسیٰ، آمری، بورو، لکھمیر اور گجو جن کی آبادی 20 ہزار سے زائد ہے کو یوسی شاہ عنایت کا نام دیا جائے گا۔ یو سی دھنگانو بوزدار کی آبادی 25 ہزار 287 ہے، ڈرو قبی، ڈھنڈ شاہ، ریچھل اس کا حصہ ہوں گے۔ دیہہ کامارو، لاکیار، ڈالکی، 23 ہزار سے زائدکی آبادی جن میں جھنڈو مری، موراکی، کیمی، واریاسو، لانگھاپور، ہنگورانی اپڑ، کالڑی کو ملاکر یوسی میراں آباد بنے گی، 21 ہزار کی یوسی پناہ شاہ ایٹ ابراہیم شاہ بنانے کی تیاری کی گئی ہے۔ چمبڑ تعلقہ میں چمبڑ ٹائون کمیٹی 14 ہزار 555 افراد پر مشتمل ہوگی۔

ننبوچانگ کو ٹائون کمیٹی کا درجہ دلانے کی کوششیں کی گئی ہے جس میں ننبوچانگ، دیہہ مندانی کے علاقے شامل کیے گئے ہیں جو 14 ہزار 952 افراد کی آبادی پر مشتمل ہوگی۔ دیہہ مالکی، چھل، پایل اور بوچھر پر 22 ہزار آبادی والی یوسی بختاور پتافی، ڈھالو، ناگنا، چھمجھوڑو، گاڑھو صدر اور لانڈھی کو ملاکر یوسی دریا خان ایٹ ٹیل موری بنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ ستیارکی، جارکی، کڑیو گلشیر دیہہ کے علاقے کو ملاکر یوسی یعقوب بچانی 25 ہزار 25 افراد پر مشتمل ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے حلقہ بندیوں کا مسودہ تیار کرلیا ہے ان حلقہ بندیون پر سندھ حکومت سے وابستہ افسران اور عوامی نمائندگان کا مؤقف مشترک ہے جبکہ پی پی پی کے مخالفین سیاسی جماعتوں کو متعدد حلقوں کی حد بندیوں پر اعتراضات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں