حلقہ بندیوں میں بے قاعدگیوں کی خبرپر تشویش ہے محمد علی شاہ

تاحال تجویز کردہ حلقے عوام کے سامنے اعتراض کیلیے پیش نہیں کیے گئے، متحدہ زونل انچارج

تاحال تجویز کردہ حلقے عوام کے سامنے اعتراض کیلیے پیش نہیں کیے گئے، متحدہ زونل انچارج. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہیار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں کی جانے والی بے قاعدگیوں کی خبریں شائع ہونے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اور کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کی جانے والی حلقہ بندیوں کے لیے 25 اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی اور 26 اکتوبر سے تجویز کردہ بلدیاتی حلقے اعتراضات داخل کرنے کے لیے عوام کے سامنے پیش کیے جانے تھے مگر انتظامیہ کی جانب سے مقررہ تاریخ سے 2دن زائد گزر جانے کے باوجود تجویز کردہ حلقے عوام کے سامنے پیش نہیں کیے جاسکے ہیں۔ جس سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے۔




زونل انچارج و اراکین کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے پرزور اپیل کی ٹنڈو الہیار کی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ کسی مخصوص سیاسی جماعت کی فرمائش کے بجائے آئین و قانون اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کیا جائے۔
Load Next Story