نیب کی فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات شروع

ہاؤسنگ اسکیم کے 6 ہزار افراد متاثرین ہیں جنہوں نے 13 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی، نیب حکام


Staff Reporter November 30, 2019
ہاؤسنگ اسکیم میں تاخیر اور غیر اطمینان بخش صورتحال پر انتظامیہ جواب دہ ہے، نیب (فوٹو: فائل)

نیب کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کی شکایات پر پروجیکٹ کے خلاف انکوائری شروع کردیں۔

ترجمان نیب کے مطابق فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے عوام کی جانب سے چیئرمین نیب کو درخواستیں دی گئیں جس میں بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کا حوالہ دیا گیا تھا۔

ترجمان نیب کراچی کے مطابق اس تناظر میں فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف نئی انکوائری کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم سے براہ راست 6 ہزار افراد متاثرین میں شامل ہیں،جنھوں نے 13 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔

نیب حکام کی جانب سے مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب حکام کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم میں تاخیر غیر اطمینان بخش صورتحال کی وجہ سے ملوث تمام افراد کو جواب دہ قراردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں