پہلے ٹیسٹ میں اسمتھ کی وکٹ لینے پر یاسر کا انداز درست نہیں تھا وسیم اکرم

آپ بری طرح ہار رہے ہوں تو اس طرح کی بات مناسب نہیں لگتی، سابق کپتان


Sports Reporter November 30, 2019
آپ بری طرح ہار رہے ہوں تو اس طرح کی بات مناسب نہیں لگتی، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

وسیم اکرم نے پہلے ٹیسٹ میں اسٹیون اسمتھ کی وکٹ لینے پر یاسر شاہ کے اندازکو ناپختہ کاری قرار دے دیا۔

سابق کپتان نے کہاکہ لیگ اسپنر نے ناتجربہ کاری میں غلطی کی،امید ہے کہ دانستہ ایسا نہیں کیا ہوگا،میں تو چوتھی اننگز میں اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرکے میچ جتوانے کی صورت میں ہی ایسا کرتا، آپ بری طرح ہار رہے ہوں تو اس طرح کی بات مناسب نہیں لگتی۔

یاد رہے کہ یاسر شاہ نے چھٹی بار اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے انگلیوں سے 6کا اشارہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔