ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی فیلڈنگ مذاق کا نشانہ بن گئی

شاہین کو گیند نظر ہی نہ آئی اور وہ غلط سمت پر چلے گئے۔


Sports Reporter November 30, 2019
شاہین کو گیند نظر ہی نہ آئی اور وہ غلط سمت پر چلے گئے۔ فوٹو: فائل

شاہین شاہ آفریدی کی فیلڈنگ مذاق کا نشانہ بن گئی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے ابتدائی روز پیسر نے پہلے اوور تھرو کے4رنز دے کر ڈیوڈ وارنر کو ففٹی مکمل کرنے میں آسانی فراہم کی،اس کے بعد بائونڈری کے قریب ایک سیدھی گیند چھوڑ دی،انھیں گیند نظر ہی نہ آئی اور وہ غلط سمت پر چلے گئے، تیسرا موقع زیادہ مضحکہ خیز تھااس بار ان کا پائوں الجھا اور گیند کو کک مار کر بائونڈری سے باہر بھیج دیا۔

کھیل کے آخری لمحات میں امام الحق بھی حواس باختہ نظر آئے اور لبوشین کو رن آئوٹ کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا۔وسیم اکرم نے بھی پاکستانی فیلڈرز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہواکہ یہ لوگ میدان میں اونگھ رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔