ون ڈے سیریز کسی بھی حریف کو آسان نہیں سمجھنا چاہیےمحمد حفیظ

پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی، دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے اچھاکھیل پیش کیا


Sports Reporter October 28, 2013
دوسرے ٹیسٹ میں پروٹیز کی کامیابی ون ڈے سیریز کے نتائج پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے پاکستانی کرکٹرز ابوظبی پہنچ گئے۔

روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ جارہے ہیں، مورال بھی بلند ہے لیکن پروٹیز کوکسی طور آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کی جاسکتی، اتوار کی صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے جن میں نائب کپتان محمد حفیظ، ناصر جمشید، عمراکمل، وہاب ریاض، صہیب مقصود اور سرفراز احمد شامل تھے، روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی، دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے اچھاکھیل پیش کرکے فتح گلے لگائی، مجموعی طور پر قومی ٹیم کی پرفارمنس تسلی بخش رہی، ون ڈے سیریز کیلیے تمام کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ جارہے ہیں، مورال بھی بلند ہے لیکن کسی بھی حریف کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے، پروٹیز بہترین ٹیم ہیں، ان سے ہمیشہ سخت مقابلے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں پروٹیز کی کامیابی ون ڈے سیریز کے نتائج پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں