مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود بھارت مخالف مظاہرے

قابض بھارتی فوج نے اس جمعے کو بھی سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں نمازِ جمعہ کی اجازت نہیں دی


ویب ڈیسک November 30, 2019
مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیو اور مظالم کے باوجود بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ (فوٹو: فائل)

بھارتی جبر اور بدترین کرفیو کے باوجود گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مظاہرے سری نگر، بڈگام، گندربل، اسلام آباد، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، باندیپورہ، بارہ مولہ، کپواڑہ اور مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔

مظاہرین کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بھارتی فوج کشمیر میں 'ریپ' کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، ہیومن رائٹس واچ

بھارتی فورسز نے اپنی سفاکانہ روایات برقرار رکھتے ہوئے ان نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے رحمانہ استعمال کیا جس سے کئی مقامات پر مظاہرین شدید زخمی بھی ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے اس جمعے کو بھی سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں نمازِ جمعہ کی اجازت نہیں دی جبکہ مقبوضہ وادی کی دیگر مرکزی مساجد بھی 5 اگست سے نافذ ہونے والے کرفیو کے مسلسل 17 ویں ہفتے میں بھی بند رہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اس وقت بھی زندگی کے معمولات شدید متاثر ہیں۔ فون اور انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی محدود ہے جبکہ روزمرہ اشیائے ضرورت اور دواؤں کی قلت سے ان علاقوں میں بدترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں