رانا ثنااللہ کی پیشی پر پولیس تشدد کیخلاف وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

پیشی کے دوران کافی بدنظمی ہوئی اور پولیس نے وکیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک November 30, 2019
پیشی کے دوران کافی بدنظمی ہوئی اور پولیس نے وکیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کی عدالت میں پیشی کے دوران پولیس تشدد کیخلاف وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

اس دوران کافی دھکم پیل ہوئی اور پولیس نے وکیل کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ جس پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے پولیس کی بدنظمی اور میڈیا کے داخلے پر پابندی کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں احتجاج ریکارڈ کروایا اورطاہر خلیل سندھو نے بھی کہا کہ ان سمیت وکلاء کو سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں