سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

بلدیہ شرقی کے چاروں زونز نے عید الاضحی پر مثالی کام سر انجام دیے،کمال مصطفی


Staff Reporter October 28, 2013
ڈنگی سمیت مہلک امراض سے بچائو کے لیے گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش اسپرے کیا جائے ۔فوٹو: فائل

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہا ہے کہ سڑکوں اور گلیوں میں تعمیراتی ملبہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمشید زون بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں کے معائنے کے دوران کیا، میونسپل کمشنر نے کہاکہ جگہ جگہ تعمیراتی ملبہ پھیلانے کے رجحان کو روکنے کے لیے بلدیاتی قوانین کے ذریعے موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، انھوںنے کہا کہ جمشید زون سمیت بلدیہ شرقی کے چاروں زونز نے عید الاضحی پر مثالی کام سر انجام دیے، دریں اثنا جمشید زون بلدیہ شرقی کے زیر اہتمام محرم الحرام میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لیے باہمی رابطے کے سلسلے میں علما کا اجلاس جمشید زون بلدیہ شرقی کے دفتر میں منگل کو منعقد ہوگا، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان ، میونسپل کمشنر کمال مصطفی کے ہمراہ حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوں گے۔



رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیا قادری شاہ فیصل کالونی کے دورے کے موقع پر متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ صفائی اور روشنی کے انتظامات کے لیے اقدامات کیے جائیں اور انسداد ڈنگی سمیت مہلک امراض سے بچائو کے لیے گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش اسپرے کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی منظور عباسی نے کہا ہے کہ ضلع غربی کی حدود میں صفائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لیے افسران اور عملہ بھرپور توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل کمشنر نذیر احمد کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہاکہ صفائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے افسران اورعملہ اپنی کارکردگی کوبہتر انداز میں پیش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |