آئی ایس آئی کے خلاف بھارتی مہم بے نقاب ہوگئی

ہندوستان ٹائمز میں چھپنے والے آرٹیکل میں پاکستان میں لانچ ہونیوالے ایک ٹی وی چینل کے حوالے سے الزام لگایاگیا


نیوز ڈیسک October 28, 2013
آرٹیکل چھپنے کے بعد ہندوستان ٹائمز کو لیگل نوٹس بھیجا گیا جس پر انتظامیہ کی طرف سے تحقیقات کی گئی

اے آر وائی نیوز پر اپنے 25 اکتوبر 2013کے پروگرام میں میزبان مبشر لقمان نے ایک بڑے میڈیا گروپ کے حوالے سے حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

میزبان نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے پرنٹ اور ویب ایڈیشنز میں 29 ستمبر 2013 کو چھپنے والی ایک خبر کی مکمل تفصیلات اور پس منظر دیا ۔ اس گمراہ کن آرٹیکل کو لاکھوں افراد نے پڑھا ۔ ہندوستان ٹائمز میں چھپنے والے آرٹیکل میں پاکستان میں لانچ ہونیوالے ایک ٹی وی چینل کے حوالے سے الزام لگایاگیا ہے کہ یہ چینل پاکستان کی خفیہ ایجنسی اور انڈر ورلڈ کے ارکان کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے۔ آرٹیکل چھپنے کے بعد ہندوستان ٹائمز کو لیگل نوٹس بھیجا گیا جس پر انتظامیہ کی طرف سے تحقیقات کی گئی اور ایک وضاحتی بیان کیساتھ آرٹیکل ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا، تکلیف پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ قارئین کی آگاہی اور تمام معاملے کا درست اور مکمل منظر دینے کیلئے خبر، وضاحت اور ہندوستان ٹائمز انتظامیہ کی اندرونی تحقیقات کی رپورٹ بغیر کسی ترمیم و تبدیلی کے پیش کی جارہی ہے۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں