اسٹوڈیو سیون آرٹ گیلری میں کمپنی دا جنگل کے زیر اہتمام آرٹ گیلری

تائیوان کے مصوروں کی بنائی گئی پینٹنگس نمائش کے لئے پیش کی گئیں


Staff Reporter November 30, 2019
تائیوان کے مصوروں کی بنائی گئی پینٹنگس نمائش کے لئے پیش کی گئیں فوٹو:رپورٹر

PESHAWAR: اسٹوڈیو سیون آرٹ گیلری میں کمپنی دا جنگل کے زیر اہتمام آرٹ گیلری سجائی گئی جہاں تائیوان کے مصوروں کی بنائی گئی پینٹنگس نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

تقریب میں بطور مہمان خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر بحریہ فاؤنڈیشن ایڈمرل شاہ سہیل مسعود، دا جنگل کی اونر نتالیا گل، افتخار چوہان ڈائریکٹر آرٹ گیلری، رئیس چوہان اسٹوڈیو سیون فاؤنڈنگ ڈائریکٹر ، مبشر خمیسہ اسٹوڈیو سیون ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ ڈیزائن، اداکاراؤں یشمی گل، فہد احمد سمیت مصوری کے دلدادہ افراد نے شرکت کی۔

تائیوان کے مصور چیڈ چن اور لائی یئن چئی کے 30 فن پارے نمائش کی زینت بنے، مصوروں نے پینٹنگس کے ذریعے قدرتی مناظر، ثقافت، دوستانہ ماحول اور یکسانیت کو نمایاں کیا، نمائش میں شریک افراد نے آرٹ کو خوب سراہا ۔



شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مصوری کا فن تیزی سے فروغ پا رہا ہے، یوتھ جنریشن آرٹ میں بہت دلچسپی لے رہی ہے، آج تائیوان کے مصوروں کی پینٹنگس پیش کی گئی ہیں بہت جلد پاکستان کے مصوروں کی پینٹنگس تائیوان سمیت دیگر ممالک میں پیش کی جائینگی، پاکستان میں اس نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے، اسٹوڈیو سیون آرٹ گیلری آرٹ کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں