بھارتی تسلط کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ احتجاجی دھرنے مقبوضہ وادی میں ہڑتال

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرورمشن کے سامنے دھرنا، یادداشت پیش کی گئی


تمام کاروباری ادارے بندرہے ،پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعد افراد زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

آزاد اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میںمقیم کشمیریوںنے27اکتوبر ''یوم سیاہ'' کے طورپر منایا، آزادکشمیرکے مختلف شہروں میں کشیمریوںنے بھارتی تسلط اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے احتجاجی مظاہرے کیے،دھرنے دیے اور احتجاجی ریلیاں نکالیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

اس موقع پرتمام کاروباری ادارے بندرہے ،پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعد افراد زخمی ہوگئے، کئی علاقوں میںحالا ت کشیدہ ہونے پرکرفیو نافذکردیا گیا جبکہ درجنوں افراد کوگرفتارکرلیا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق سمیت متعدد رہنمائوں کو گھروں میں نظربند کردیا گیا۔اسلام آبادمیںاقوام متحدہ کے ملٹری آبزرورمشن کے سامنے سیکڑوں کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان،سابق وزیر اعظم بیرسٹرسلطان محمود،حریت لیڈرغلام محمدصفی سمیت کشمیری قیادت نے اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے دھرنا بھی دیا اور یاداشت بھی پیش کی۔ بیرسٹرسلطان نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ آج پاکستانیوں اورکشمیریوںنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، کشمیری عوام نے جواں مردی کے ساتھ بھارت کی 7لاکھ فوج کے سامنے علم بغاوت بلندکیا ہواہے۔



صدر آزادکشمیرنے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاحل جنوبی ایشیاء میں امن کیلیے سب سے اہم ہے،کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کشمیرکوختم نہیںکیاجاسکتا۔مظفرآباد سیکریٹریٹ میں مرکزی احتجاجی جلسے سے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ آج کادن کشمیریوںکی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، کشمیری قوم متحدہے اوروہ کسی صورت بھارت کاقبضہ قبول نہیں کرسکتی۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیریوں کا انکا پیدائشی حق حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دلوائے۔ وزیرامورکشمیرچوہدری برجیس طاہر نے کہاکہ کشمیری عوام کاجوش وجذبہ دیکھ کرمجھے یقین ہوگیاہے کہ بھارت کبھی بھی کشمیریوں کوغلام نہیں بناسکتا،وزیراعظم نوازشریف نے فیصلہ کیاہواہے کہ کشمیریوں کے مسائل حل کرنیکی پوری کوشش کرینگے۔ لاہور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام مختلف شہروں میں بلیک ڈے منایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں