طالبان سے مذاکرات وزیراعظم کی ہدایت پر چوہدری نثار آج سے سیاسی رابطے شروع کرینگے
وزیراعظم نےخورشید شاہ کے خط پر چوہدری نثارکو سیاسی رہنمائوں کوطالبان سے مذاکرات بارے اعتماد میں لینے ہدایت کی تھی
وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پروزیرداخلہ چوہدری نثار آج (پیر سے) آل پارٹیزکانفرنس کے فیصلوں پرعملدرآمد اور طالبان سے مذاکرات کی حیثیت بارے سیاسی قائدین کواعتمادمیں لینے کیلیے ان سے رابطوں کا آغاز کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کے خط پرفوری طورپرچوہدری نثارکو طلب کر کے تمام سیاسی رہنمائوںکوطالبان سے مذاکرات بارے اعتماد میں لینے ہدایت کی تھی۔چوہدری نثار جلد امین فہیم،عمران خان،فاروق ستار،مولانا فضل الرحمن ، منور حسن،پیرپگارا،چوہدری شجاعت سمیت ان تمام دیگر جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفون پر رابطے کریں گے جنھوں نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔