اقوام متحدہ کی پاک بھارت تنازعات کے حل میں مدد دینے کی پیشکش

پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں


INP October 28, 2013
دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت دینے میں کردار ادا کرنے پر خوشی محسوس ہوگی ،فوٹو: فائل

KARACHI: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلیے مذاکراتی عمل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ۔

کشمیر پر بھارتی قبضے کے 66 سال مکمل ہونے پر اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت دینے میں کردار ادا کرنے پر انھیں خوشی محسوس ہوگی۔بان کی مون نے ڈرون حملوں سے ہونے والی شہری ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کی اور ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ملکوں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں