وارنر کو لارا کا ریکارڈ توڑنے کا موقع نہ دینے پر ٹم پین پر تنقید
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر 335 پر ناقابل شکست رہے
ڈیوڈ وارنر کو برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے کا موقع نہ دینے پر ٹم پین ہدف تنقید بن گئے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر 335 پر ناقابل شکست رہے اس وقت آسٹریلیا کا مجموعہ 3 وکٹوں کے نقصان پر 589تھا کہ آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈیوڈ وارنر کو تھوڑا وقت مزید دیا جاتا تو اوپنر سابق ویسٹ انڈین اسٹار برائن لارا کا ٹیسٹ میں سب سے بڑی 400رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوسکتے تھے، میچ کے دوسرے روز ہی ایک تاریخ رقم کرنے کا موقع نہ دینے پر ٹم پین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر نہ صرف آسٹریلوی بلکہ دنیا بھر کے شائقین حیرت کا اظہار کررہے ہیں،دوسری جانب مبصرین نے بھی میزبان کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔