بھارت میں 55 سالہ خاتون کا زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل
55 سالہ خاتون گھر میں اکیلے رہتی تھیں اور پیٹ پالنے کیلیے ایک دکان کھول رکھی تھی
بھارت میں 55 سالہ خاتون کو اُن کے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنا کر بری طرح تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وسطی دہلی کے علاقے گلابی باغ میں اکیلے رہنے والی 55 سالہ خاتون کی نیم برہنہ لاش ان کے گھر سے ملی ہے۔ پولیس نے 24 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔ خاتون نے گھر میں ایک دکان کھول رکھی تھی اور یہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔
صبح جب خاتون نے دکان نہیں کھولی تو پڑوسی نے کافی دیر تک دروازہ بجایا اور جواب نہ آنے پر پولیس کو فون کیا۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو کمرے میں 55 سالہ خاتون کو نیم برہنہ حالت میں مردہ پایا۔
یہ خبر پڑھیں: بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 24 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے جس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ خاتون کے ساتھ ان کی دکان پر کام کرتا تھا۔ آج ایک بات پر جھگڑا ہوا اور خاتون نے مجھے تھپڑ مارا جس کا انتقام لینے کے لیے میں رات گئے گھر میں گھسا اور زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کردیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات معمول کی بات ہوگئی ہے جس پر بھارت کو گائے کے لیے محفوظ ترین جگہ جب کہ خواتین کیلیے سب سے غیر محفوظ جگہ کہا جانے لگا ہے۔