پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے حسن رضا

ماضی میں ہر کرکٹر کا متبادل موجود ہوتا لیکن اب ایسا نہیں ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر

ماضی میں ہر کرکٹر کا متبادل موجود ہوتا لیکن اب ایسا نہیں ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر

سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔


آرمی ہیرٹج فاونڈیشن کرکٹ گراونڈ ایوب پارک راولپنڈی میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز اکیڈیمی، حسن رضا کرکٹ اکیڈمی اور ٹرپل اے کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے موقع پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا کا کہنا کہ تھا کہ ماضی میں ہر کرکٹر کا متبادل موجود ہوتا لیکن اب گزشتہ چند برسوں سے صورت حال مخلتف ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ ایسوسی ایشن کے ساتھ مستقل بنیادوں پر کرنا ہوگا۔

ائی سی سی سی کرکٹ اکیڈیمی کے کوچ مبین شاھد راجہ نے کہا کہ راولپنڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کلاس کرکٹ اکیڈیمی کا آغاز کیا جارہا ہے اکیڈیمی میں نوجوانوں کو کرکٹ کے گر سکھائیں جائیں گے، آرمی ہیرٹج فاونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس عبد الرحمان نے کہا کہ ایوب پارک کرکٹ گراونڈ میں دو گراونڈز اور کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لئے 35 نیٹ لگائے گے ہیں جہاں بڑی تعداد میں کلب کرکٹرز شرکت کرتے ہیں کرکٹ گراونڈمیں عالمی معیار کا پوئیلن اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی نایاب تصاویر پر مشتمل میوزیم بھی بنایا گیا ہے۔
Load Next Story