دلہا جو آسمان سے گرا اور باراتیوں میں اٹکا ویڈیو وائرل

دلہا نے اسکائی ڈائیو کرکے پیرا شوٹ کے ذریعے اپنی شادی میں دلیرانہ انٹری دی

دلہا نے اسکائی ڈائیو لگا کر پیرا شوٹ پر اڑتے ہوئے شادی کی تقریب میں انٹری دی (فوٹو : ویڈیو گریب)

وادیٔ عشق سے آیا ہے میرا شہزادہ ۔۔۔ شہزادے کے عشق میں مبتلا خواتین کا خوابوں میں اپنے دلہا کو گھوڑے پر شانِ بے نیازی سے سوار ہوتے، ناچتے باراتیوں کو ہمراہ لیے، بینڈ باجے کی دھنوں کے ساتھ دہلیزِ دل پر اترتے دیکھنا محبوب مشغلہ ہے، کبھی کبھی خواب سچے بھی ثابت ہوجاتے ہیں۔ ہم ایسے ہی ایک خوش قسمت جوڑے کی کہانی سنانے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں شادی کی اپنی نوعیت کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دلہا آسمان سے ٹپکتا ہے اور باراتیوں میں آن اٹکتا ہے۔ بھارتی جوڑے آکاش یادیو اور گگن پریت سنگھ نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے میکسیکو میں کچھ ایسا کیا جو شاید اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہو۔

دلہا آکاش نے پہلے تو کشتی میں سوار ہوکر شادی کی تقریب میں شرکت کا ارادہ کیا تاہم میکسیکو انتظامیہ کی جانب سے قانونی رکاوٹ کے باعث انہوں نے فضا سے چھلانگ لگا کر پیرا شوٹ کی مدد سے تقریب میں 'انٹری' دینے کا منصوبہ بنایا اور اس پر عمل بھی کیا۔

باراتیوں اور مہمانوں کو یہ سب کچھ بہت عجیب لگ رہا تھا، لیکن دلہا اور دلہن کا اعتماد دیدنی تھا، فضا سے نیچے اترتے ہوئے دیکھ کر سب ہی مہمان دل تھامے ہوئے تھے۔ دلہا نے بھی اپنی شادی کی اوپننگ اننگز کا شاندار آغاز کیا اور عین اس جگہ اترے جہاں دلہن منتظر تھی۔

ویڈیو کا لنک: https://www.instagram.com/p/B5VXF-_px7a/?utm_source=ig_web_copy_link

سوشل میڈیا پر اسکائی ڈایو کرتے دلہا کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے 'شادی کی خوشی میں دیوانے دلہے' کی ہمت کو داد دیتے ہوئے کہا کہ جب شادی کے لیے دلہا گھوڑا یا گاڑی میں آسکتا ہے تو پیراشوٹ کے ذریعے کیوں نہیں آسکتا؟ یہ دلچسپ ، انوکھا اور ہمیشہ یاد رہنے والا دلیرانہ طریقہ ہے۔


آپ بھی ویڈیو دیکھیں اور محظوظ ہوں:







View this post on Instagram


Groom @akaashyadav made a sky diving entry into his wedding and this entry is as crazy as they come ! How are you planning your entry for the wedding? Share with us in the comments. . . . Download the @wedmegood app to find more such grand entry ideas for your wedding. Link in bio. . . . Video via @zohaibali.co.uk . . . #groomentry #grandentry #wedding #groomentryideas #wedmegood


A post shared by WedMeGood (@wedmegood) on Nov 26, 2019 at 7:31am PST



Load Next Story