افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں آرمی کمانڈر ہلاک

افغان بارڈر فورس کی ٹیم ہلمند کے علاقے مرجہ میں سرچ آپریشن کرنے جارہی تھی


ویب ڈیسک November 30, 2019
دھماکے میں ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت ظاہر گل کے نام سے ہوئی۔ فوٹو : افغان میڈیا

افغان بارڈر فورس کی گاڑی پر بم دھماکے میں بریگیڈیر ظاہر گل ہلاک اور ایک صحافی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے مارجہ میں سڑک کنارے نصب بم عین اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے افغان بارڈر فورس کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا اچانک دورہ، افغان صدرسے ملاقات

ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے میڈیا کو بتایا کہ بم دھماکے میں افغان بارڈر فورس کے کمانڈر بریگیڈیر ظاہر گل ہلاک ہوگئے جب کہ ایک صحافی سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ افغان بارڈر فورس کی یہ ٹیم مرجہ میں سرچ آپریشن کرنے جارہی تھی۔ مارجہ سے طالبان جنگجوؤں کا قبضہ واگزار کرانے کیلیے جھڑپیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی مذاکرات بحالی کی پیشکش پر سوچ کر جواب دیں گے، طالبان

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اچانک افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا اور امن مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا تھا تاہم طالبان کی جانب سے اس پیشکش پر مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں