پاکستان کا بھارت سے سزا پوری کرنیوالے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

قید رکھنا غیرقانونی ہے، ارکان جوڈیشل کمیشن، امرتسر جیل میں پاکستانی قیدیوں سے ملاقات

جسٹس میاں اجمل نے بھارتی حکام سے سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل کی۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

پاکستان نے بھارتی جیلوں میں سزا پوری کرنے والے پا کستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ پاکستانی جوڈیشل کمیشن کے ممبران نے بھارتی شہر امرتسر کی جیل کے قیدیوں سے ملاقات کے بعد کیا۔ دو ججوں پر مشتمل کمیشن نے جیل میں 57پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر بھارتی حکام بھی موجود تھے۔




ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس میاں اجمل نے بھارتی حکام سے سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کو جیل میں رکھنا غیرقانونی ہے۔
Load Next Story