محسن عباس کا نئے گانے ’روح‘ کی لانچنگ کا اعلان

شوبز فنکاروں نے بھی محسن عباس کے لیے وڈیو پیغامات کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے


Showbiz Reporter November 30, 2019
شوبز فنکاروں نے بھی محسن عباس کے لئے وڈیو پیغامات کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے نئے گانے ' روح ' کی لانچنگ کا اعلان کردیا۔

محسن عباس نے نئے گانے کا آفیشل پرومو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کیا ہے جس کا عنوان 'روح' ہے۔ اس گانے کے میوزک ڈائریکٹر فراز کھوسہ ہیں تاہم پرومو کے بعد گانے کی لانچنگ کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گانے'روح' کی لانچنگ 6 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔



یہ پڑھیں: محسن عباس حیدر کی شوبز میں واپسی

پرومو جاری ہونے پر نہ صرف بہت سے لوگوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے بلکہ فلم، ٹیلی ویژن اور فیشن انڈسڑی کی نمایاں شخصیات نے وڈیو پیغامات کے ذریعے محسن عباس سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔