عادل رشید پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہونے پرمسرور
امید ہے کہ جلد انگلینڈ،جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا جیسی ٹیمیں بھی تینوں فارمیٹ کے میچزمیں شرکت کیلیے وہاں جائیں گی،اسپنر
عادل رشید نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انگلش اسپنر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد بڑی اچھی خبر ہے، عالمی کرکٹ میں تاریخی پس منظر رکھنے والے ملک میں انٹرنیشنل مقابلوں کا ہونا ضروری ہے،امید ہے کہ جلد انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جیسی ٹیمیں بھی تینوں فارمیٹ کے میچز میں شرکت کیلیے وہاں جائیں گی،یہ نہ صرف ملکی بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے بھی اچھا ہوگا۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق نے انگلش اسپنرز کی صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا،ان کے مشوروں سے نہ صرف میری اور معین علی بلکہ دیگر بولرز کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی،انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کے وسیع تجربے کی روشنی میں ہمیں ذہنی طور پر مضبوط بنایا،ان کی رہنمائی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ دونوں میں ہمارے کام آئی۔