ڈے نائٹ ٹیسٹ میں صرف گیند کے رنگ کا فرق ہے آسٹریلوی کوچ

پروفیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو ریڈ، پنک اور وائٹ بال کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے، جسٹن لینگر


Sports Reporter December 01, 2019
پروفیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو ریڈ، پنک اور وائٹ بال کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے، جسٹن لینگر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کہاکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں صرف گیند کے رنگ کا فرق ہے جب کہ اچھے کھلاڑی ہر طرح کی کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرلیتے ہیں۔

جسٹن لینگر نے کہاکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں صرف گیند کے رنگ کا فرق ہے،اچھے کھلاڑی ہر طرح کی کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرلیتے ہیں تاہم یہ نہیں ہوسکتا کہ پنک بال کی الگ ٹیم ہی بنالیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پروفیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو ریڈ، پنک اور وائٹ بال کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے، وہ ٹیسٹ، 4روزہ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں شریک ہوتے ہیں،بہترین کرکٹر وہی ہے جو کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی دکھائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں