بھارتی کرکٹ بورڈ چیف پر جنسی ہراسانی کے الزام پر آج بات ہوگی

نئی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی میں سچن ٹنڈولکر اور وینکٹ لکشمن کی دوبارہ شمولیت متوقع ہے۔


Sports Desk December 01, 2019
نئی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی میں سچن ٹنڈولکر اور وینکٹ لکشمن کی دوبارہ شمولیت متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کا 88 واں سالانہ جنرل اجلاس اتوار کو ممبئی میں ہوگا، 12 نکات پر مشتمل ایجنڈا طے کرلیاگیا ہے۔

سی ای او راہول جوہری پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کا معاملہ آج بھی زیر بحث آئے گا، جی ایم کرکٹ آپریشنز صبا کریم کی جانب سے بورڈ کی اسکورنگ ایپ کوسنبھالنے کا معاملہ بھی زیر غور ہوگا، آفیشلز اس کے ڈیزائن کی تبدیلی سے مطمئن نہیں ہیں، اس میں موجود بہت سی غلط معلومات حکام کیلیے شرمندگی کا باعث بھی بنی ہیں۔

نئی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی میں سچن ٹنڈولکر اور وینکٹ لکشمن کی دوبارہ شمولیت متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔