پاکستانی بولنگ ناتجربہ کار ہے وقت کے ساتھ سیکھیں گے شاہین شاہ آفریدی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شارٹ لینتھ کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملا، پیسر

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شارٹ لینتھ کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملا، پیسر۔ فوٹو: فائل

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولنگ ناتجربہ کار ہے، وقت کے ساتھ سیکھتے ہوئے مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شارٹ لینتھ کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملا، کینگروز نے ہمارے بیٹسمینوں کو آگے گیندیں کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کیں، ہماری لینتھ شارٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ رنز بنے۔


انھوں نے کہا کہ بولرز وقت کے ساتھ سیکھتے جائیں گے، محمد موسٰی کا یہ پہلا میچ ہے،وہ باصلاحیت ہیں، تجربہ حاصل کر کے بہتر بولنگ کریں گے۔

 
Load Next Story