پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا مقامی ایم ڈی تقرر کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایکس ایچ آر کمیٹی نے15امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں،ذرائع


Ehtisham Mufti December 01, 2019
پی ایس ایکس ایچ آر کمیٹی نے15امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ماضی کے تجربے کے تناظر میں مقامی امیدوار کوپی ایس ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹرکی حیثیت سے تقرری کااصولی فیصلہ کرلیاہے۔

پی ایس ایکس کے چئیرمین سلیمان مہدی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 40فیصد چائینیز شراکت داروں کی منظوری سے دسمبر2019کے اختتام تک نئے ایم ڈی کی تقرری کردی جائے گی۔

پی ایس ایکس نے چائنیز شراکتداروں کوبھی تجویز دی ہے کہ وہ امیدواروں میں سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی کے عہدے پر غیرملکی کے بجائے صرف پاکستانی امیدواروں کو نامزد کریں تاکہ پی ایس ایکس بورڈ آف ڈائریکٹرز ان کے نامزد کردہ کامیاب امیدواروں میں سے کسی ایک پاکستانی امیدوار کی متفقہ طورپر تقرری کرسکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایکس ایچ آر کمیٹی نے 15 امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے ہیں ان امیدواروں میں سیمنیجنگ ڈائریکٹرکے لیے 3نام کیپیٹل مارکیٹ میں زیرگردش ہیں جن میں فیصل بینک کے ایس ای وی پی سلیمان عثمانی، ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنسلٹینٹ اور سابق کمشنرایس ای سی پی عاکف سعید کے علاوہ پی ایس ایکس بورڈ کی موجودہ ڈائریکٹر نازچوہان شامل ہیں۔

واضع رہے کہ پی ایس ایکس کے سابق غیرملکی منیجنگ ڈائریکٹر رچرڈمورن کیمئی 2019 میں استعفی کی منظوری کے بعد اب تک پی ایس ایکس میں ایم ڈی کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے تاہم چئیرمین پی ایس ایکس کیدعوے کے مطابق نئے ایم ڈی کی تقرری7ماہ کے طویل دورانیئے کے بعد دسمبر2019 کے اختتام تک ہونے کی توقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں